ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش ناکام

یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش ناکام

Mon, 10 Oct 2016 15:48:13    S.O. News Service

صنعاء،10اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل اتوار کو یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل حملے کئے تھے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی واس کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا تھا۔ دونوں میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کا طائف شہرتھا مگر بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔سعودی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کر کے دہشت گردی کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔


Share: